میرے بیٹے اور بھتیجے نے اسکاٹ لینڈ میں کوئی جعلسازی نہیں کی ،علیم ڈار

ہفتہ 30 اپریل 2016 22:37

لاہور۔30اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اپریل۔2016ء ) آئی سی سی کے ایلیٹ ایمپائر علیم ڈار نے کہا ہے کہ میرے بیٹے اور بھتیجے نے اسکاٹ لینڈ میں کوئی جعلسازی نہیں کی ، ان کے خلاف غلط پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے ۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے میرے بچے اتنے کم عمر ہیں کہ جعلسازی نہیں کرسکتے ۔ایک بچے کی عمر 16اور دوسرے کی مشکل سے 18سال ہے۔

میرے بچوں نے جعلسازی نہیں کی اور نہ ہی میں نے اپنے بیٹوں کی ایسی کوئی دستاویزات بنائی ہیں جو اس وقت میڈیا میں چل رہی ہیں، میرے بچوں کے پاس صرف پاکستانی پاسپورٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس بیرون ملک سکونت اختیار کرنے کے بہت سے مواقع تھے اور اب بھی بہت سے آفرز موجود ہیں لیکن میں اپنے ملک کو چھوڑ کر کہیں نہیں جاؤں گا ۔

(جاری ہے)

علیم ڈار نے کہا کہ میرے بچے اپنی والدہ کے ساتھ ایک عزیز کے پاس چھٹیاں گزارنے گئے ہوئے تھے جہاں انہوں نے فرینڈلی میچز کھیلے ہیں ۔

میں اپنی بیوی کے ساتھ ان کے کلب کا میچ دیکھنے کیلئے گیاتھا اور میر ا خیال تھا کہ وہ دوستانہ میچ ہے ۔میرے علم میں نہیں تھا کہ میرے بچے مختلف نام سے کلب کی طرف سے کھیل رہے ہیں ۔ان کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہیں اور انہیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے ، اس معاملہ میں ضرور کوئی غلط فہمی ہوئی ہے ۔ ۔واضح رہے گزشتہ روز کھیلوں کی ایک ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ علیم ڈار کے بیٹے جعلی ناموں سے اسکاٹ لینڈ میں کرکٹ کھیلتے رہے ہیں اورقوائد کی خلاف ورزی پر ۔کلمنروک کلب کے پوائنٹس کم کردیئے گئے ہیں ۔