چین میں یوم مزدور پر سیاحوں کو تفریحی مقامات پر مہذب طریقے سے پیش آنے کی ہدایات

ہفتہ 30 اپریل 2016 22:37

چین میں یوم مزدور پر سیاحوں کو تفریحی مقامات پر مہذب طریقے سے پیش آنے ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) چین نے امید ظاہر کی ہے کہ یوم مزدور کے موقع پر سیاحوں کوپر کشش مقامات کی سیر کرنے کے حوالے سے دیئے جانے والے لیکچرز کے بعد سیاح مہذب طریقے سے پیش آئیں گے ۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق چین کے مختلف صوبوں میں یوم مئی کی چھٹی کے موقع پر لاکھوں کی تعداد میں عوام کی جانب سے پر کشش مقامات کے دورے متوقع ہیں تاہم ماضی میں سیاحوں کے حوالے سے ان مقامات کے دورے کے دوران غیر مہذب کی رویے کی شکایات موصول ہوئیں تھیں ۔

سیاحوں کو دیئے جانے والے لیکچرز میں ہدایات کی جا رہی ہیں کہ یوم مئی پر غیر ملکی دوروں کے دوران ایئر پورٹ پر اپنا سامان حاصل کرنے کے لئے جلد بازی مت کریں ،اپنا کھانا ضائع مت کریں ،تفریحی مقامات پر شور مچانے سے گریز کریں ، بدھا کے مجسموں کی جانب اشارے مت کریں اور نہ ہی کسی بھی قسم کا کمرشل مواد اپنے ساتھ رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :