پاکستان میں 70 ارب کی سرمایہ کاری کی، 2011 ء سے اب تک 52 کروڑ بیرون ملک بھیجے تمام ریکارڈ ایف بی آر میں موجود ہے،جہانگیر ترین
بیٹوں نے بیرون ملک جائیداد میرے بھیجے ہوئے پیسوں سے خریدی،نجی ٹی وی سے گفتگو
ہفتہ 30 اپریل 2016 22:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پاکستان میں 70 ارب کی سرمایہ کاری کی ہے، 2011 ء سے اب تک 52 کروڑ روپے بیرون ملک بھیجے تمام ریکارڈ ایف بی آر میں موجود ہے ۔ بیٹوں نے بیرون ملک جائیداد میرے بھیجے ہوئے پیسوں سے خریدی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ میں نے تمام کاروبار اس ملک میں کیا ہے میں نے 70 ارب روپے کی سرمایہ کاری ملک میں کر رکھی ہے۔
میرا سارا کاروبار ملک کے اندر ہے اور تمام ریکارڈ موجود ہیں انہوں نے کہا کہ میرا باہر کوئی کاروبار نہیں کوئی آف شور کمپنی نیں صرف ایک گھر ہے جو میں نے خود ڈکلیئر کیا ہے یہ گھر میرے بیٹوں نے 2011 ء میں خریدا جس کیلئے رقم پاکستان سے بھیجی میں نے 2011 ء سے اب تک 52 کروڑ روپے بیرون ملک بھیجے ہیں جس کا سارا ریکارڈ ایف بی آر میں موجود ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی باہر بھیجی گئی رقم کا کوئی ریکارڈ نہیں حکومت پریسان ہے وہ سوالات کا جواب نہیں دے سکتی اور دوسروں پر الزام لگائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ میری آمدنی نواز شریف سے پانچ گنا زیادہ ہے نواز شریف کا پارٹنر میڈیا گروپ مجھ پر الزامات لگا رہا ہے میں نے کوئی چیز چھپائی نہیں ہے حکومت اگلے چھ سال تک اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب نہیں دے سکتی
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.