Live Updates

پاکستان میں جمہوریت نہیں جمہوری آمریت ہے،عمران خان

جمہوریت کی باتیں کرنے والوں کی جمہوری آمریت مشرف سے بھی بدتر اور ظالم ہے، نجی ٹی وی کو انٹرویو

ہفتہ 30 اپریل 2016 22:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اپریل۔2016ء) پاکسان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت نہیں جمہوری آمریت ہے۔ جمہوریت کی باتیں کرنے والوں کی جمہوری آمریت مشرف سے بھی بدتر اور ظالم ہے ۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو سے عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت جمہوریت نہیں ہے مشرف بھی کہتا تھا کہ ملک میں جمہوریت ہے انہوں نے کہا کہ آج کی جمہوریت مشرف کے زمانے کی آمریت سے بدتر ہے مشرف کے دور میں سیاسی کارکنوں پر اتنے حملے نہیں ہوئے جتنے آج ہورہے ہیں ۔

لاہور میں سرعام گولیاں برسائی گئیں۔ فیصل آباد‘ جہلم اور گوجرانوالہ میں سیاسی کارکنوں پر حملے کئے گئے کیا یہ جمہوریت ہے نواز شریف کی جمہوریت آمریت سے بھی زیادہ ظالم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر دنیا میں ہلچل مچ گئی اور جن جن کے نام آئے ان کے خلاف تحقیقات ہورہی ہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں الزامات کا جواب دیا پاکستان میں حکمران تحقیقات کی بجائے دوسروں کو کرپٹ کہہ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام ادارے نواز حکومت نے خرید رکھے ہیں چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ناز شریف پانامہ پیپرز میں نام آنے پر پھنس گئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام الزام تراشی نہیں ایکشن لینا ہے۔

یہ پبلک کا پیسہ تھا جو منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجا گیا اگر احتساب کرنا ہے تو پہلے حکمرانوں سے شروع ہونا چاہی ے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر رین نے اپنے تمام اثاثے ڈیکلیئر کیے ہیں نواز شریف نے پانچ سال پہلے پانچ ہزار ٹیکس دیا تھا تو آج پیسہ کہاں سے آگیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات