چیف جسٹس غیر متنازعہ شخص ہیں، ٹی او آرز نہیں بنائیں گے اگر ایسا کیا تو سیاست کا الزام لگ جائے گا،اعتزاز احسن

نواز شریف بڑی مشکل میں پھنس گئے ، اپوزیشن کی بات مانیں گے اگر نہ مانے تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 30 اپریل 2016 22:25

چیف جسٹس غیر متنازعہ شخص ہیں، ٹی او آرز نہیں بنائیں گے اگر ایسا کیا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماء اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس غیر متنازعہ شخص ہیں، ٹی او آرز نہیں بنائیں گے اگر ایسا کیا تو سیاست کا الزام لگ جائے گا۔ نواز شریف بڑی مشکل میں پھنسگئے ہیں اپوزیشن کی بات مانیں گے اگر نہ مانے تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) سے متعلق واضح پالیسی بنا دی ہے نواز شریف کا نام جب تک کلیئر نہیں ہوتا وہ استعفیٰ دیں مجھے نہیں لگتا کہ میاں صاحب کا نام کلیئر ہوسکے گا انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اس کی یہ نشانی ہے کہ چیف جسٹس کو ٹی او آرز بنانے کا کہا گیا ہے تی او آر بنانا عدالت کا کام نہیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس غیر متنازعہ شخص ہگیں وہ ٹی او آرز نہیں بنائیں گے۔ چیف جسٹس حکومت کے ٹی او ذر میں تبدیلی لائیں گے تو سیاست کا الزام لگ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے غلطی ہوئی ہے کہ بیٹے سے اقرار کرالیا کہ جائیداد ان کی ہے ’’ٹرسٹی‘‘ اور ’’بینی فشل‘‘ آخرم یں کوئی مذاق نہیں ہوتا دونون کا ملکیت میں حصہ ہے اپوزیشن کی مشاورت جاری ہے نواز شریف مشکل میں پھنس گئے ہیں اپوزیشن کے ٹی او آرز جائز ہوں گے۔

وہ اپوزیشن کے ٹی او آرز مانیں گے اگر وہ نہیں مانیں گے تو پھر ہم اگلا لائحہ عمل بھی دیں گے انہوں نے کہا کہ دستاویزات سے ثابت ہوتا ہے کہ نیلسن اور نیسکول مریم نواز کی ملکیت ہین اب بتایا جائے کہ ان کمپنیوں کیلئے پیسہ سعودی عرب سے لندن کس بینک کے ذریعے منتقل ہوا اور کمپنیاں کس سے خریدی گئیں 2006 ء میں یہ کمپنیاں کس سے خریدی گئی ہیں ہوسکا ہے کہ حسن نواز نے نواز شریف سے خریدی ہوں