سستا اور فوری انصاف یقینی بنانے کے لئے بار اور بنچ نے اہم کردار ادا کیا ہے،چیف جسٹس عدالت عظمیٰ گلگت بلتستان

مختصر عرصے میں 6400 کیسوں کو ڈسپوز آف کرنا عدلیہ کی تاریخ میں نیا باب کا اضافہ ہے ،ہائی کورٹ بار کی نئی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 30 اپریل 2016 22:23

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اپریل۔2016ء) عدالت عظمیٰ گلگت بلتستان کے چیف جسٹس ڈاکٹر رانا محمد شمیم نے کہا ہے کہ سستا اور فوری انصا یقینی بنانے کے لئے بار اور بنچ نے اہم کردار ادا کیا ہے ،میں چیف جسٹس چیف کورٹ کی نگرانی میں ماتحت عدالتوں کی کارکردگی لائق تحسین ہے مختصر عرصے میں 6400 کیسوں کو ڈسپوز آف کرنا عدلیہ کی تاریخ میں نیا باب کا اضافہ ہے وہ ہفتہ کے روز ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کی حلف برداری کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے چیف جسٹس نے کہا کہ ججز کی تعداد کم ہونے کے باوجود مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا لائق تحسین اور تقلید ہے تاہم انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا وقار میں مزید اضافہ کرنے کے لئے مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ججوں کی تعداد میں اضافہ کرنے اور وکلاء کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا ڈاکٹر رانا محمد شمیم نے کہا کہ وکلاء کو رہائشی پلاٹس کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت جلد 2000 کنال اراضی فراہم کرے گی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس سپریم کورٹ اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان نے کہا کہ جو مطالبات وکلاء کے دل میں بھی ہیں تو بھی کریں اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ججز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں ۔چیف جسٹس ہائی کورٹ نے کہا کہ عدالت عظمی گلگت بلتستان کے چیف جسٹس کی سربراہی اور رہنمائی سے سستا اور فوری انصاف کی فراہمی میں مزید تیزی آئے گی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر قانون دان اور گلگت بلتستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ایڈووکیٹ شہزاد حسین نے کہا کہ عدالت عظمی ، چیف جسٹس اور ماتحت عدلیہ میں ججز کی کارکردگی لائق تحسین اور قابل رشک ہے اس موقع پر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کے صدر صوبائی ہائی کورٹ نے کہا کہ بلتستان میں وکلاء ہر طرح کی سہولیات سے محروم چلے آ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وکلاء کو درپیش مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ نہیں ہے جس کی وجہ سے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے تقریب کے اختتام پر وکلاء نے ججز اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے بھی میوزیکل شو خوبصورت رقص کر کے داد حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :