عراق کے دارلحکومت بغداد میں مسجد کے قریب بم دھماکے میں 24 افراد ہلاک اور 30 زخمی

بغداد کی نہراوان مارکیٹ میں مسجد کے قریب پارک کی گئی کار میں اچانک زور دار دھماکا ہوا ،داعش نے ذمہ داری قبول کرلی،100افرادکی ہلاکت کا دعویٰ

ہفتہ 30 اپریل 2016 22:20

عراق کے دارلحکومت بغداد میں مسجد کے قریب بم دھماکے میں 24 افراد ہلاک ..

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) عراق کے دارلحکومت بغداد میں مسجد کے قریب بم دھماکے میں 24 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے،دھماکے سے قریبی کھڑی گاڑیومیں بھی آگ لگ گئی، جب کہ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بغداد کی نہراوان مارکیٹ میں مسجد کے قریب پارک کی گئی کار میں اچانک زور دار دھماکا ہوا جس سے قریبی کھڑی گاڑیومیں بھی آگ لگ گئی جب کہ دھماکے کے نتجیے میں 24 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت مسجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں 100 افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم ا?زاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :