اب یہ نہیں ہوسکتا کہ جو میرا ہے وہ حاجی ہے اور جو تیرا ہے وہ کرپٹ کہلائے، شاہ محمود قریشی
ہفتہ 30 اپریل 2016 22:11
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو سندھ میں لانے اور اس کی راہ میں روڑے اٹکانے والی قوتوں سے ٹکرانے کا اعلان کرتے ہو ئے سندھ کے لو گوں سے شکوہ بھی کردیا ہے کہ عمران خان سندھ آئے تھے مگر ان کا سندھ کے کسی سیاسی گھرانے یا وڈیرے نے ساتھ نہیں دیا تھاان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سندھ کے بغیر وفاق نامکمل ہے سندھ وفاق کی اہم اکائی ہے اور جلد سندھ ایک نئی کروٹ لے گا ان کا کہنا تھا کہ نیشن یا کرپشن اب ہمیں ایک فیصلہ کرنا ہوگا میں نے ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر ضمیر کی آواز سنی اورریمنڈڈیوس کو وفارتی استثنی ٰ دینے کی مخالفت کرکے وزارت خارجہ کو قربان کیا مگر پا کستا نیوں کے لہو کا سودا نہ کیا ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف یا کوئی بھی لڑائی ہم کا لے کوٹ والوں کے بغیر نہیں جیت سکتے سندھ خصوصن سکھر سے جو آواز بلند ہو ئی ہیوہ سیاست کو ایک نئے رخ پر موڑنے کا پیش خیمہ ہے اب کسی طالع آزما کو جرات نہیں ہے کہ وہ کسی جج کو معزول کرے وکلاے نے اپنی تحریک کے ذریعے یہ دروازہ ہمیشہ کے لیے بند کردیا ہے ان کا کہنا تھا کہ تھر پا رکر میں مرنے والے بچوں کی غمزدہ ما ئیں کہان جائیں نہ اسپتالیں اور نہ وہاں پر صحت کی کوئی سہولیات ہما رے ہو نہا نوجوانوں کو سفارش اور رشوت کے بغیر ملازمتیں نہیں مل رہی ہیں وہ اپنا ملک چھوڑ کر با ہر جا رہے ہیں ہم سے دنیا سوال کر رہی ہے کہ سرمایہ کاری کی دعوت دینے والوں تم نے اپناپیسہ کیوں باہر منتقل کیا اپنی فیکٹری کسی اور ملک میں کیوں لگا ئی اپنے محل کسی اور ملک میں کیوں بنا ئے پاکستان اس چوراہے پر آکھڑاہوہے جہاں پم نے درست فیصلہ نہ کیا تو ہمارا مستقبل تاریک ہوجا ئے گا ان کا کہنا تھا کہ لوگ پو چھتے ہیں کہ کرپشن کے خلاف تحریک سندھ سے کیون پنجاب سیکیوں نہیں چلا رہے تو میں بتانا چاہتا ہوں کہ سندھ کی بصیرت ملک کی سیا ست کی پیاس بجھا تی ہے ان کا کہنا تھا کہ سندھ سے اٹھنے والی آواز کو اب دبا نا کسی کے بس میں نہیں ہے اب یہ نہیں ہوسکتا کہ جو میرا ہے وہ حاجی ہے اور جو تیرا ہے وہ کرپٹ کہلائے احتساب بلا امتیاز اور بلا تفریق کرنا ہوگا ان کا کہنا تھا کہ ہم ما نتے ہیں کہ پی ٹی آئی نے سندھ پر توجہ نہیں دی مگر میں اب عمران خان کو سندھ لا ؤں گا اور جو قوتیں اس کی راہ میں رکاوٹ بنیں گی ان سے ٹکرا جا ؤں گا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان سندھ آئے تھے مگر جس طرح کسی وقت میں پنجاب والون نے قائد اعظم کا ساتھ نہیں دیا تھا اسی طرح سندھ کے کسی سیا سی گھرانے یا وڈیرے نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.