حکومت کی اقتصادی پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں، مہنگائی، بے روزگاری اور افراط زر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ،عوام کیلئے حکومت کا یہ طرز عمل انتہائی ظالمانہ ہے ، اسے غریب آدمی کی کوئی پرواہ نہیں،

ہم عوام کے معاشی حقوق کا معاملہ بجٹ اجلاس میں پورے زور و شور سے اٹھائیں گے ، غریبوں ، مزدورں، کسانوں اور غریب تنخواہ دار طبقے کے حقوق کا قتل نہیں ہونے دیں گے، اپوزیشن میں رہ کر بھی نج کاری کا راستہ روکا ہے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کایوم مئی پر پیغام

ہفتہ 30 اپریل 2016 22:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں،کہ مہنگائی، بے روزگاری اور افراط زر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اورعوام کیلئے حکومت کا یہ طرز عمل انتہائی ظالمانہ ہے ، حکومت کو غریب آدمی کی کوئی پرواہ نہیں، ہم عوام کے معاشی حقوق کا معاملہ بجٹ اجلاس میں پورے زور و شور سے اٹھائیں گے اور غریبوں ، مزدورں، کسانوں اور غریب تنخواہ دار طبقے کے حقوق کا قتل نہیں ہونے دیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی کسانوں ، مزدوروں، محنت کشوں اور غریب عوام کی پارٹی ہے، پیپلز پارٹی نے ہر دور میں پاکستان کے غریب عوام اور محروم طبقات کیلئے تاریخی اقدامات کئے اور ہم نے اپوزیشن میں رہ کر بھی نج کاری کا راستہ روکا ہے تاکہ اس ملک کا مزدور عزت سے دو وقت کی روٹی کما سکے،نجکاری سے ملک و قوم کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

یوم مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں خورشید شاہ نے کہا کہ پی پی پی نے مزدوروں کے حق کی خاطر نجکاری کے خلاف اواز بلند کی اور پھر کسی کو ان کا حق چھیننے کی جرات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا نجکاری سے ملک و قوم کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا بلکہ مزدروں، محنت کشوں اور ملک کا معاشی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ادارے عوام اور ملک کی خدمت اور بہتری کے لئے چلائے جائیں اور مزدوروں ، کسانوں اور محنت کشوں کی خوشحالی اور ترقی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں اور ایک طرف ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبایا جا رہا ہے اور دوسری طرف عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادا جا رہا ہے اور ان اقدامات سے صرف اور صرف غریب اور محروم طبقات متاثر ہورہے ہیں۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور افراط زر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اورعوام کیلئے حکومت کا یہ طرز عمل انتہائی ظالمانہ ہے اور حکومت کو غریب ادمی کی کوئی پرواہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کہتی ھے کہ معشیت اچھی جا رھی ھیاگر ایسی بات ھے تو پھر دھڑا دھڑ قرضے کیوں لئے جا رہے ھیں اور اچھی معیشت کے ثمرات سے عوام کو کیوں محروم رکھاجا رہا ہے۔انہوں نے کہا یہ کس قسم کی حکومت ہے کہ جو غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کی جیبیں خالی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے معاشی حقوق کا معاملہ بجٹ اجلاس میں پورے زور و شور سے اٹھائیں گے اور غریبوں ، مزدورں، کسانوں اور غریب تنخواہ دار طبقے کے حقوق کا قتل نہیں ہونے دیں گے۔