ملک میں کرپشن کے ہوتے ترقی ممکن نہیں،پارٹی ممبر شپ کیلئے تمام شہروں کا دورہ کریں گے‘ میرا تعلق صرف پاکستان سے ہے ،میں ایم کیو ایم کے حوالے سے کچھ نہیں کہوں گا

پاک سرزمین پارٹی کے مر کزی رکن رضا ہارون کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 30 اپریل 2016 22:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے مر کزی رکن رضا ہارون نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن کے ہوتے ہوئے ترقی ممکن نہیں، پارٹی ممبر شپ کے لئے تمام شہروں کا دورہ کریں گے‘ میرا تعلق صرف پاکستان سے ہے میں ایم کیو ایم کے حوالے سے کچھ نہیں کہوں گا۔

(جاری ہے)

ہفتے کو لاہور آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رضا ہارون نے کہا کہ میرا تعلق صرف پاکستان سے ہے میں ایم کیو ایم کے حوالے سے کچھ نہیں کہوں گا۔

رہنما پاک سرزمین پارٹی نے مزید کہا کہ ملک میں کرپشن کے ہوتے ہوئے ترقی ممکن نہیں، جمہوری نظام یہاں ہوتا تو یہ حالات نہ ہوتے‘ رضا ہارون نے مزید کہا کہ پارٹی ممبر شپ کے لئے تمام شہروں کا دورہ کریں گے اور پاک سر زمین پارٹی پورے پاکستان کی پارٹی بن چکی ہے۔