انتظامیہ اور پولیس حکام نے جلسے کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرادی ‘ میاں اسلم اقبال

ہفتہ 30 اپریل 2016 21:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام نے مال روڈ پر جلسے کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرادی ہے تاہم جلسے کی سکیورٹی کیلئے پی ٹی آئی کے رضا کار بھی فرائض انجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جلسے میں خواتین کی سکیورٹی کیلئے لیڈیز پولیس کی سپیشل نفری تعینات ہو گی اور خواتین کو کوئینز روڈ کی طرف سے جلسے میں داخل کیا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جلسے میں سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکار اسٹیج اور پنڈال میں موجود ہوں گے جبکہ جلسے کے شرکالارنس روڈ ، ٹیمپل روڈ ، مال روڈ اور مین مال روڈ سے داخل ہو سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :