پاکستان ایجوکیشن کونسل فار پرائیویٹ سکولز کی جانب سے محمد اقبال چودھری کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

ہفتہ 30 اپریل 2016 21:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) پاکستان ایجوکیشن کونسل فار پرائیویٹ سکولز کی جانب سے سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی کے میڈیا کوآرڈی نیٹر محمد اقبال چودھری کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد ان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا جس میں کونسل کے مرکزی صدر ایم شاہد نور، ڈاکٹر ندیم سحر، مرزا کاشف، رفیع الدین پراچہ، ملک خالد، ملک یوسف چودھری، 24نیوز کے بیورو چیف عامر رضا خان اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :