پنجاب حکومت گندم کے چھوٹے کاشتکاروں کو باردانہ دے ،عوامی تحریک پنجاب

باردانہ ن لیگ کے اراکین اسمبلی کی چٹوں پر تقسیم ہو رہا ہے ‘ بشارت جسپال/فیاض وڑائچ

ہفتہ 30 اپریل 2016 21:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت گندم کے چھوٹے کاشتکاروں کو باردانہ نہ دے کر ہر سال کی طرح اس سال بھی استحصال کر رہی ہے ،پنجاب حکومت کے گندم خریداری کے فول پروف انتظامات صرف اشتہارات کی حد تک محدود ہیں ،کسان سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں ،آف شور حکومت کسانوں کے ساتھ ظلم بند کر دے ،صوبائی صدور بشارت جسپال اور فیاض وڑائچ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ باردانہ ن لیگ کے اراکین اسمبلی کی سفارشی چٹوں پر تقسیم ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

پٹواری آج بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا زمینوں کے کمپیوٹرائزڈ ریکاردڈکی تیاری سے پہلے تھا ۔ہر سال گندم خریداری کے نام پر ایک سو ارب سے زائد کے قرضے لئے جاتے ہیں اور یہ قرضے ن لیگ کے من پسند آڑھتیوں کے ذریعے جیبوں میں چلے جاتے ہیں ،حقیقی چھوٹے کاشتکار کو حکومت کی گندم خریداری مہم کا 20فی صد فائدہ بھی نہیں ہوتا ،انہوں نے کہاکہ اس وقت ضرورت تھی کہ باردانہ کی شفاف تقسیم میں تیزی لائی جاتی مگر چھوٹا کاشتکار گندم لے کر کھیتوں میں بیٹھا ہوا ہے جبکہ محکمہ خوراک پسنداور نا پسند کی بنیاد پر تقسیم کر رہا ہے ،حکومت نے غنڈہ گردی بند نہ کی تو عوامی تحریک کے کاشتکار بھی احتجاجی مظاہروں میں شریک ہو جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :