Live Updates

تحریک انصاف کا جلسہ، لاہور چڑیا گھر اتوار کے روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 اپریل 2016 21:42

تحریک انصاف کا جلسہ، لاہور چڑیا گھر اتوار کے روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30اپریل 2016ء) لاہور چڑیا گھر اتوار کے روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں کل بروز اتوار لاہور کی مال روڈ پر بڑے جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف کے جلسے کے باعث لاہور کی ضلعی انتطامیہ کی جانب سے چڑیا گھر اتوار کے روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات