شکارپور، سی آئی اے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے مقابلے بعد 3ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 30 اپریل 2016 21:42

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء)شکارپور کے قریب ماڑی لنک روڈ پر سی آئی اے انچارج عبدالقادر چانڈیو نے اپنی ٹیم کے ساتھ ڈاکو کی موجود گی کے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو سی آئی اے ٹیم او ر ڈاکو کا مقابلہ ہوگیا جس کے بعد سی آئی اے ٹیم نے تیں خطرناک ڈاکو جن کے شناخت بعد میں علی شیر جتوئی،وینگس اور ممتاز علی جتوئی کے طور پر ہوئے ان کو گرفتار کرلیا جبکہ انہوں نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ گرفتار ملزم ٹنڈو آدم پولیس کو بھے مطلو ب ہیں اور یہ ملزمان اغوابرائے تاوان، قتل سمیت دیگر جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے انہوں نے مزیدکہاکہ شکارپور میں امن امان بحال ہے اور کسی کو بھی امن امان کی فضا خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کمر کس لی ہے ۔