حکمران طبقہ اقتدار کے نشے میں دھت عوام کو بھولا بیٹھا ہے، میر محمد صادق عمرانی

ہفتہ 30 اپریل 2016 21:40

تمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابقہ صدر اور سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ حکمران طبقہ اقتدار کے نشے میں دھت عوام کو بھولا بیٹھا ہے، بلند و بانگ دعوئے ،6ماہ میں ملک بھر سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کر نیوالے حکمران طبقہ اپنے وعدے بھول کر صرف دولت ناجائز طریقے سے کمانے میں مصروف عمل ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنی رہائشگاہ پر قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چور دروازے اور جمہوری سیاسی معاشی استحصال شروع کر رکھا ہے لو ٹ مار کرنے والوں کو عوام کے غیض و غصب سے بچ نہیں پائیں گے انہوں نے کہا کہ تخت لاہور والوں نے اپنے اور چند رفقاء کے مفادات کے حصول میں مگن ہیں جبکہ انہیں عوام سے کوئی سروئے کار نہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مینڈ یٹ کو چوری کر کے حادثاتی عناصر کو عوام پر مسلط کیا گیا جنھوں نے عوامی وسائل کو بے دردی سے لوٹ مار کر رہے ہیں ملک میں شدید گرمیوں کے دوران بجلی کا بندترین بحران حکومتی ناکامی کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ چار مئی کو ڈیرہ مرادجمالی میں عوامی حقوق کیلئے دھرنا اور احتجاج ہوگا عوام بھر پور شرکت کریں اور اپنے حق کیلئے عوام آواز بلند کریں۔

متعلقہ عنوان :