سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا کراچی و ساحلی علاقوں میں قائم پاک بحریہ کی سہولیات ،تنصیبات کا دورہ،پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اظہارِ اطمینان

ہفتہ 30 اپریل 2016 21:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے گیارہ رکنی وفد نیچیئرمینسینیٹر مشاہد حسین سید کی قیادت میں تین روزہ قیام کے دوران کراچی اور ساحلی علاقوں میں قائم پاک بحریہ کی سہولیات اور تنصیبات کا دورہ کیا۔وفد نے پاکستان نیوی فلیٹ ہیڈکوارٹرز،ڈاکیارڈ، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس،اور پاکستان نیوی کے فلیٹ یونٹس بشمول بحری جہازوں اور آبدوزوں کا دورہ کیا۔

اس دورے کے دوران کمیٹی کے کے ارکان کو خطے میں درپیش چیلنجز اور ملک کے سمندری مفادات کی حفاظت کیلئے پاکستان نیوی کے کردار پر جامع بریفنگ دی گئی ۔پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا ء اﷲ بھی بریفنگ کے دوران موجود تھے۔کمیٹی کو دشمن کی بڑھتی ہوئی بحری قوت خاص طورپر ایٹمی آبدوزوں اور طیارہ بردار بحری جہازوں کے حصول کے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

جو کہ نا صرف پاکستان بلکہ علاقائی امن کیلئے بھی تشویش کا باعث ہے۔قائمہ کمیٹی کو پاکستان نیوی کے خوانحصاری کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔قائمہ کمیٹی نے اورماڑہ میں جناح نیول بیس کا تفصیلی دورہ کیا جو کہ نیول فلیٹ کی مستقبل کی بندرگاہ ہے اور کمیٹی کو مختلف منصوبوں کے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اراکین وفد کو آپریشنل ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ ساحل مکران پر جاری قومی ترقی کے منصوبوں اور یہاں کی مقامی آبادی کی معاشی و معاشرتی ترقی کے لیے پاک بحریہ کی جانب سے کئیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

کیڈٹ کالج اورماڑہ کے دورے میں جہاں 50 % کیڈٹس بلوچستان سے ہیں اور انکو مفت پاکستان نیوی کی طرف سے مفت تعلیمی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ، اراکین ِ وفد کو انکی معیاری تعلیموتربیت کے متعلق بتایا گیا۔ اسی طرح ،پاکستان نیوی کے سوبستر پر مشتمل ہسپتال ـ''درمان جاہ'' کے دورے کے دوران کمیٹی کے ارکان کو مفصل بریفنگ دی گئی جہان نیوی کے جوانوں کے علاوہ مقامی آبادی کو بھی معیاری طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

بعد ازاں کمیٹی کے اراکین نے گوادر بندرگاہ کادورہ کیا جہا ں انہیں''CPEC'' کے تناظر میں گوادر بندرگاہ کی اہمیت اور پاکستان نیوی کے ان اقدامات کے متعلق آگاہ کیا گیا ۔جوکہ بندرگاہ اور اس کی طرف آنے والے سمندری راستوں کی حفاظت کیلئے کئے جارہے ہیں۔اس موقع پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیڑ مشاہد حسین سید نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور قومی ترقی کے منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ کمیٹی نے پاک بحریہ کے بحر ِہند میں پاکستان کے سمندری مفادات کے تحفظ کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :