پاکستان مسلم لیگ(ن)کامنشور عوام کی فلاح و بہبود ہے‘راجہ سفیرصدر لیبر ونگ

ہفتہ 30 اپریل 2016 21:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد لیبرونگ کے صدر راجہ سفیر نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا منشور عوام کی فلاح و بہبود ہے،مسلم لیگ(ن) کے ہمیشہ عوامی اور ملکی مفا د میں ہی کام کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی سیاست سمجھ سے بالاتر ہے،انہوں نے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیاجب حکومت نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا کمیشن بنایاجائے تو عمران خان نے شور شراباشروع کردیا۔

راجہ سفیر نے کہاکہ عمران خان کے موجودہ شور شرابے کا نتیجہ ان کے ناکام دھرنوں سے مختلف نہیں ہوگا،پاکستان مسلم لیگ(ن) لیبرونگ قائد میاں نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہے،عوام خوشی کے منصوبوں کو سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن) لیبر ونگ آفس اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد لیبر ونگ کے جنرل سیکرٹری فہیم ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے،عوام نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کو 2018ء تک مینڈیٹ دیا ہے،عمران خان دھرنوں او راحتجاج کی سیاست سے اقتدار حاصل نہیں کرسکتے ۔

انہوں نے کہاکہ عوام نے ان کی سیاست کو مسترد کردیا ہے ، جھوٹ کی سیاست کبھی بھی کامیاب نہ ہوگی ،افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے کمیشن کے قیام سے بھاگ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :