پاکستان ورکرز فیڈریشن اور سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام مزدوروں کے عالمی دن "مزدور ڈے "کے موقع پرسیکٹرG-7/1 اسلام آباد میں عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جائیگا

جلسہ کی صدارت وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ اور وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کرینگے

ہفتہ 30 اپریل 2016 21:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) پاکستان ورکرز فیڈریشن اور سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے زیر اہتمام مزدوروں کے عالمی دن "مزدور ڈے "کے موقع پر مورخہ یکم مئی 2016؁ء بروزاتوار صبح 10:00 بجے بمقام فائر بریگیڈ ہال سیکٹرG-7/1 اسلام آباد میں عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے جس کے مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اوروفاقی وزیر برائے کھیل وبین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ ہونگے ،جلسے میں سابق سینیٹر سید ظفر علی شاہ ،پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران ،صحافی برادری کے علاوہ راولپنڈی /اسلام آباد کی تمام ٹریڈ یونینز کے مزدوررہنما شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

جلسہ میں شکاگو کے مزدوروں کی قربانیوں کو خرا ج تحسین پیش کیا جائے گا، بعد ازاں فائربریگیڈ سے زیروپوائنٹ تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور مزدوروں کے مطالبات کے حل کے لیے حکومت وقت سے اپیل کی جائے گی ۔