اٹک‘ پولیس نے گاڑی سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی ‘ مقدمہ درج

ہفتہ 30 اپریل 2016 21:07

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) راولپنڈی سے فتح جنگ آنیوالی کار نمبر RLA-3723 میں سے پولیس تھانہ فتح جنگ نے شراب کی بھاری مقدار بر آمد کر لی ملزمان شہزاد ولد محمد خان ،جہانزیب ولد اورنگزیب ،عرفان ولد عنائیت اور محمد آصف ولد قمرالدین کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 26چھوٹی بوتلیں ، تین بڑی بوتل شراب اور 20بیئر کو گاڑی سمیت قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :