اٹک ‘سرکاری اداروں کی غفلت ‘افغان قصاب نے غیر قانونی مذبحہ خانہ قائم کر لیا

ہفتہ 30 اپریل 2016 21:07

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء)سرکاری اداروں کی غفلت اور لا پرواہی کے سبب بلال مسجد بجلی گھر کے نزدیک افغان قصاب نے غیر قانونی مذبحہ خانہ قائم کر لیا جہاں جانوروں کے ذبح کر نے کے بعد ان کی آلائشو ں کو کافی دیر تک رکھا جا تا ہے جس سے اٹھنے والا تعفن علاقے کے مکینوں کے لئے عذاب سے کم نہیں ہو تا سرکاری اہلکار ان مقامات پر نامعلوم وجوہات کی بناء پر کاروائی کر نے سے گریزاں ہیں جو حکومتی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن چکا ہے عوامی سیاسی ، سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورت حال پر توجہ دے کر اصلاح احوال کی جا ئے ۔