پاناما لیکس کرپٹ حکمرانوں کیلئے چارج شیٹ ہے‘شریف خاندان نے آج تک کوئی ایسا کام نہیں کیا جس میں انکو کمیشن نہ ملتا ہو ‘

تمام منصوبوں میں خفیہ ٹنڈر جو کہ ڈبل ریٹ پر حکومتی خاندان کو ملتے ہیں آرمی چیف کااعلی آفیسرز کو کرپشن پر برطرف کرنا ملکی تاریخ کا انوکھا واقعہ ہے ‘جنرل راحیل شریف نے یہ قدم اٹھا کر پاکستانی عوام کے دل جیت لے ہیں مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف میاں علی سرفراز کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 30 اپریل 2016 21:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء ) مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف میاں علی سرفراز کی رہائش گاہ پر سی سی 156کے جیتنے والے چیئر مین قمر اقبال وائس چیئر مین چوہدری عظیم کے اعزاز میں اہل محلہ کو دئیے گئے شاندار ڈنر میں سابق وفاقی وزیر میاں زاہد سرفراز ،میاں علی شہزاد،حسن خان نیازی،حاجی عامر سنپال،ملک تنویر شہزاد، ملک عبداﷲ،میاں علی رضا،ظریف نیازی،حسن مرزا ودیگر پارٹی عہدیداران و ممبران نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ میاں زاہد سرفراز نے کہا کہ پاناما لیکس کرپٹ حکمرانوں کیلئے چارج شیٹ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے آج تک کوئی ایسا کام نہیں کیا جس میں انکو کمیشن نہ ملتا ہو ۔تمام منصوبوں میں خفیہ ٹنڈر جو کہ ڈبل رریٹ پر حکومتی خاندان کو ملتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی جانب سے پاک فوج میں اعلی عہدوں پر فائز آرمی آفیسرز کو کرپشن پر برطرف کرنا ملکی تاریخ کا انوکھا واقعہ ہے اور جنرل راحیل شریف نے یہ قدم اٹھا کر پاکستانی عوام کے دل جیت لے ہیں۔

تقریب سے میاں علی سرفرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس نے شریفو ں کے معصوم چہرے بے نقاب کرنے کے ساتھ پارٹی کے چیئرمیں عمران خان کے سچ کو بھی ثابت کردیاہے۔ہم عمران خاں کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے وزیراعظم سے استعفیٰ مطالبہ کرتے ہیں ۔پیپلزپارٹی کے سابق صدر کا پیسہ ملک میں واپس لانے کا دعویٰ کرنے والے بتائیں کہ وہ اپنا پیسہ کب ملک میں واپس لارہے ہیں۔اس بار حکومت کے درباری وزیر بھی شریف برادران کی صفائیاں پیش کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں،جن لوگوں نے سیاست میں رہ کر ناجائز دولت بنائی ان کا احتساب نہ کیا گیا تو تاریخ کبھی ہمیں معاف نہیں کریگی۔انہوں نے کہا کہ 13مئی کو فیصل آباد میں ہونے والا جلسہ حکومتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔