Live Updates

معیشت کو مضبوط بنانے میں محنت کشوں کا کلیدی کردار ہے‘مزدور کی خوشحالی ، احترام اور اسے بااختیار بنائے بغیر ترقی کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے‘دین اسلام میں محنت کش کو اﷲ کا دوست قرار دے کر اس کی عظمت کا اعتراف کیا گیا ہے‘ مزدور دوست اقدامات سے محنت کش بھرپور استفادہ کر رہے ہیں،فلاحی اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

ہفتہ 30 اپریل 2016 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں محنت کشوں کا کلیدی کردار ہے۔مزدور کی خوشحالی ، احترام اور اسے بااختیار بنائے بغیر ترقی کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے۔ دین اسلام میں محنت کش کو اﷲ کا دوست قرار دے کر اس کی عظمت کا اعتراف کیا گیا ہے۔

مزدورو ں کا عالمی دن اپنے حقوق کے حصول کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے محنت کشوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ ہمیں آج کے دن مزدوروں کی فلاح اور ان کے جائز حقوق کے تحفظ کے لئے ان کا بھرپور ساتھ دینے کے عہد کی تجدید کرناہے۔ یوم مئی مزدوروں کے حقوق کو یقینی بنانے کے بارے میں عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت محنت کش طبقات کی حالت بہتر بنانے کیلئے بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

ہماری افراد ی قوت ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ افرادی قوت کسی بھی صنعت ومعیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اسی لئے پنجاب حکومت محنت کشوں کی فلاح وبہبود کے لئے ٹھوس اور تاریخی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں۔ محنت کشوں کو رہائش ، علاج معالجہ اور ان کے بچوں کو تعلیم کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے متعدد پروگراموں پر عمل درآمد جاری ہے۔

محنت کشوں کے بچوں کے لئے معیاری تعلیمی اداروں ، سوشل سکیورٹی ہسپتالوں اور لیبر کالونیوں کا قیام حکومت پنجاب کی مزدور دوست پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پنجاب حکومت کے مزدور دوست اقدامات سے محنت کش بھرپور طریقے سے استفادہ کر رہے ہیں۔محنت کشوں کیلئے فلاحی اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :