نواز شریف جلسے نہ کرے پارلیمنٹ میں آکر جواب دیں، شوکت یوسفزئی

ہفتہ 30 اپریل 2016 20:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورمیگا پراجیکٹس کے فوکل پرسن شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف جلسے کرنے کی بجائے پارلیمنٹ میں آکر اپنے خاندان پر لگے الزامات کا جواب دیں پانامہ لیکس کامعاملہ دبنے والا نہیں ہے قوم فیصلہ کرے کہ کرپٹ سیاستدانوں کااحتساب کیاجائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر پارٹی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں تھا آج پی ٹی آئی کے دباؤ کی وجہ سے وزیراعظم دوسری بار مہنگائی میں اضافہ کرنے کا فیصلہ واپس لے چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ کیمرون نے پارلیمنٹ میں آکر پانی صفائی پیش کی ہمارے حکمران قومی خزانے سے سرکاری اشتہارات چھپوارہے ہیں اگر وزیراعظم کی فیملی کو میڈیا پر اپنی صفائی پیش کرنی تھی تو وہ اپنے خرچے پر کرتی عوام کے ٹیکس کا پیسہ کیوں ذاتی صفائی پر خرچ کیاگیا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کسی قسم کے اختلافات نہیں کرپشن کے خلاف مہم میں ہم سب ایک ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ پشاور شہر کی تمام سٹرکوں کو پختہ کردیا جائے گا اس کے لئے این ایل سی کو ٹھیکہ بھی دے دیا گیا ہے جس میں حسین آباد، بخاری کالونی، گلبہار چوک یاد گار نشتر آباد اور سکندر ٹاون کے علاقے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :