اقوام بکاخیل نے بنوں ایئر پورٹ کی توسیع کے منصوبے کو مشران سے مشاورت کئے بغیر مسترد کر دیا

ہفتہ 30 اپریل 2016 20:58

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) اقوام بکاخیل نے بنوں ایئر پورٹ کی توسیع کے منصوبے کو مشران سے مشاورت کئے بغیر مسترد کر دیا ۔ایئر پورٹ کے لئے دی گئی زمین کے بدلے میں آج تک معاہدے کے باوجود کچھ نہیں مل رہاپاک فوج اور ڈپٹی کمشنر کے زیر نگرانی میں قوم کیساتھ مذاکرات کئے جائیں ورنہ حکومتی اقدام کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے ۔

ہفتہ کے روز منڈی بکاخیل میں بارہ شاخوں سے تعلق رکھنے والے مشران پر مشتمل جرگہ ہُوا جرگہ میں ملک گل باز خان ،ملک جہان نور ،ملک عباس علی خان ،ملک میر توالی خان نے کہا کہ جب بنوں ایئر پورٹ کی منظوری کی گئی تھی تو بکاخیل قبائل نے ایئر پورٹ کیلئے اپنی اراضی حکومت کو دے دی اس وقت حکومت کیساتھ بکاخیل قوم کا معاہدہ ہُوا تھا لیکن بد قسمتی سے حکومت نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی اب ایک بار پھر بکاخیل قوم کی اراضی پر ایئر پورٹ کو توسیع دینے کی باتیں ہو رہی ہیں لیکن ہم قبائل کو کسی نے اعتماد میں نہیں لیا جس پر ہم حکومت پاکستان کو تنبیہ کرتے ہیں کہ جب تک ہم کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا اور ہمارے ساتھ معاہدہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک ایئر پورٹ کی توسیع کے منصوبے کو مسترد کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

مشران نے آئندہ سوموار کو تمام اقوام کا گرینڈ جرگہ طلب کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :