17مئی کو وانا میں جمعیت کے صد سالہ تاسیس کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی کانفرنس کا انعقا د کیا جائے گا، مولانا میرزاجان وزیر

ہفتہ 30 اپریل 2016 20:57

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء ) جنوبی وزیرستان جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا میرزاجان وزیر کی صدارت میں مجلس شوریٰ اور مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس جامعہ اشرافیہ میں منعقد ہوا ۔جس میں مجلس شوریٰ اور مجلس عاملہ کے کارکنان نے کثیرتعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا میرزاجان وزیر نے کہا کہ 17مئی کو ایجنسی ہیڈکواٹر وانا میں منعقد ہ جمعیت کے صد سالہ تاسیس کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی کانفرنس کا انعقا د کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ضلعی کانفرنس میں جمعیت ء اسلام (ف) کے صوبائی امیر مولانا ل نصیب خان ،سنیٹر مولانا عطاء الرحمان اور مفتی کفایت اﷲ کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں کارکنان شر کت کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ جے یوآئی (ف) کی مذہبی اور قومی سطح پر قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،کارکنان نے دین کی خاطر وہ قربانیاں دی ہیں جن کو کبھی بھی بھلایا نہیں جاسکتا ۔مولانا میرزاجان نے کہا کہ 17مئی کو وانا میں منعقدہ جمعیت کے صد سالہ تاسیس میں بھر پور قوت کا مظاہرہ کرے گی ۔کیونکہ جنوبی وزیرستان ایجنسی وانا جمعیت کاگڑھ تھا اور رہے گا عوام سے 17مئی کو منعقدہ صدسالہ تاسیس میں بھر پور شرکت کی آپیل کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :