بلاول بھٹو زرداری نے اپنی تقریر میں صرف ذاتی حملے کئے اور ان کی تقریر کوئی تاثر نہیں چھوڑ سکی، بلاول نے آزاد کشمیر کے لئے ترقی اور خوشحالی کا کوئی پروگرام نہیں دیا، مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کا خوف تقریر میں واضح دکھائی دیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا بیان

ہفتہ 30 اپریل 2016 20:41

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اپریل۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی تقریر میں آزاد کشمیر کیلئے ترقی اور خوشحالی کا کوئی پروگرام نہیں دیا، مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کا خوف بلاول کی تقریر میں واضح دکھائی دیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ کرپشن نہ ہونے دینے کا وعدہ کر کے موجودہ آزاد حکومت کی کرپشن کا اعتراف کر ہی لیا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول نے اپنی تقریر میں صرف ذاتی حملے کئے اور ان کی تقریر کوئی تاثر نہیں چھوڑ سکی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کرپٹ اور نااہل حکومت سے تنگ آ چکے ہیں، آزاد کشمیر الیکشن میں پیپلز پارٹی کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ بلاول کو مطلع کر رہا ہوں کہ مسلم لیگ (ن) اللہ کے فضل و کرم اور عوام کی تائید سے آزاد کشمیر میں اکثریت سے حکومت بنانے جا رہی ہے۔