بلاول بھٹو کی یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ کوٹلی آمد، چودھری یاسین، مطلوب انقلابی، لطیف اکبر ودیگر نے استقبال کیا

ہفتہ 30 اپریل 2016 20:36

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) بلاول بھٹو کے ساتھ ہیلی پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف جب ہیلی پیڈ پر اترے تو ان کا استقبال چوہدری یاسین اور مطلوب انقلابی اور لطیف اکبر کے علاوہ دیگر قائدین نے کیا بلاول جلسہ گاہ پہنچے تو جیئے بھٹو اور جیئے بلاول کے نعروں سے جلسہ گا ہ گونج اُٹھا جبکہ پاکستان سے آنیوالے میڈ یا کے نمائندوں کو ڈرؤن کیمروں سے کورج کرنے سے رو ک دیا گیا جبکہ بلاول کی سیکورٹی ٹیم نے وزیر ماحولیات شازیہ اکبر اور عبدالسلام کے علاوہ پی پی پی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کے لسٹ میں نام نہ ہونے پر سٹیج پر جانے سے روک دیا گیا، چودھری یاسین کے بتانے پر کے یہ ہماری وزیرہیں جس پر دوبارہ ان سٹیج پر جانے کی اجازت دے دی گئی۔