بلاول بھٹو زرداری کا دورہ کوٹلی، جلسہ گاہ میں سیکیورٹی کی بھاری تعداد تعینات رہی

ہفتہ 30 اپریل 2016 20:36

کو ٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ گا ہ کی سیکورٹی کے لیے آزاد کشمیر کی پولیس کے ڈی آئی جی سردار گلفراز ،ایس ایس پی چوہدری منیر ،ایس ایس پی چوہدری امین ،ڈی ایس پی چوہدری عنصر کرامت ،ڈی ایس پی ریاض مغل کے علاوہ پانچ ڈی ایس پیز کی نگرانی میں 10انسپکٹرز 20سب انسپکٹرز 20اے ایس آئی 47تفتیشی افسر اور 559پولیس اہلکاروں تعینات تھے جبکہ سٹیج اور اس کے گرد بلاول بھٹو کی اپنی سیکورٹی اہلکار تھے ۔