کشمیریوں کو کسی مقام پر تنہا نہیں چھوڑیں گے ،پیپلز پارٹی ،کشمیری باہم ایک ہیں ،قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے،بلاول بھٹو زرداری

میاں صاحب کی کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے ،استعفیٰ دیکر الزامات سے بری ہونے کے بعد اپنا عہدہ سنبھالیں عام انتخابات میں کلین سویپ کر کے ایک بار پھر آزاد کشمیر میں حکومت بنائینگے،میاں صاحب کشمیر میں ظلم کی بات کرنے سے گھبراتے ہیں، مجھے کسی کا ڈر نہیں، جب بھی کشمیر پر بات کرتا ہوں مودی سرکار اور بھارت چیخ اٹھتا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی کا کوٹلی میں جلسے سے خطاب

ہفتہ 30 اپریل 2016 20:33

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم کشمیریوں کو کسی بھی مقام پر تنہا نہیں چھوڑیں گے ،پاکستان پیپلز پارٹی اور کشمیری باہم ایک ہیں ،کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے ،عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کلین سویپ کر کے ایک بار پھر آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنائیگی،شہید کارکنوں کے قاتلوں کو انجام تک پہنچایا جائے ،میاں صاحب کشمیر میں ظلم کی بات کرنے سے گھبراتے ہیں، مجھے کسی کا ڈر نہیں، جب بھی کشمیر پر بات کرتا ہوں مودی سرکار اور بھارت چیخ اٹھتا ہے، میاں صاحب کی کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے وہ استعفیٰ دیں اور الزامات سے بری ہونے کے بعد اپنا عہدہ سنبھالیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے زیر اہتمام منعقدہ پہلے انتخابی جلسہ ء عام منعقدہ کوٹلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ کی صدارت صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کی ۔

(جاری ہے)

جلسہ سے سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی ، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، ممبر قومی اسمبلی فریال تالپور،وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید، سینئر وزیر چوہدری محمدیاسین،وزیر خوراک جاوید بڈھانوی،وزیر تعلیم مطلوب انقلابی،وزیر ماحولیات شازیہ اکبر چوہدری،وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر نے بھی خطاب کیا۔

سید یوسف رضاء گیلانی نے کہاکہ ملتان سے مدینۃ المساجد میں آیا ہوں میں پہلے بھی کوٹلی آیا تھا لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے زیادہ دیر نہ رک سکا پیپلز پارٹی کا تعلق کشمیر سے ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی ہم ہر سطح پر کشیریوں کے ساتھ اور جدوجہد میں شریک ہیں اختلافات ہو سکتے ہیں ذوالفقار علی بھٹو ، محترمہ بے نظیر بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری سے اختلاف نہیں ہو سکتا سب اختلافات بھلا کر پارٹی کو مضبوط کریں پیپلز پارٹی کی کامیابی مزدور، کسان اور عوام کی قربانی ہے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے اپنی تقریر کا آغاز نعروں سے کیا اور کہا کہ میرے لئے خوشی کا دن ہے کہ میں کشمیر کی سرزمین پر کھڑا ہوں جو جنت نظیر کہلاتا ہے کشمیری پوری دنیا میں موجود ہیں میں شہید منشی گجر اور شہیدخواجہ یاسر کو سلام پیش کرتا ہوں آج کا جلسہ یہ مطالبہ کرتا ہے کہ شہید کارکنوں کے قاتلوں کو انجام تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ اگر جنوبی ایشاء میں امن ہوتا ہے تو مشرق وسطیٰ میں بھی امن ہو گا اگر جنوبی ایشاء میں اگر امن کی بات تو ہوتی ہے اس پر عمل نہیں ہوتا ، میاں صاحب کشمیر میں ظلم کی بات کرنے سے گھبراتے ہیں ،آسیہ اندرابی کی گرفتاری پر مسلم لیگ (ن )خاموش رہی ،پیپلز پارٹی نا انصافیوں پر کبھی خاموش نہیں رہے گی ہم کشمیریوں کے کے ساتھ ہیں ، مجھے کسی کا ڈر نہیں جب بھی کشمیر پر بات کرتا ہوں مودی سرکار اور بھارت چیخ اٹھتا ہے وہ جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کی بات پوری دنیا میں سنی جاتی ہے جب بھی بھٹو بات کرتا ہے تو کسی کے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا پوری دنیا کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش رہے لیکن میں بولوں گا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے تخت رائے ونڈ لرز رہا ہے میاں نواز شریف ایک سیاسی جلسہ میں سابق وزیر اعظم سے استعفیٰ طلب کر رہے تھے آج وہی مطالبہ میں کرتا ہوں کہ میاں صاحب استعفیٰ دیں الزامات سے بری ہونے کے بعد اپنا عہدہ سنبھالیں ، انہوں نے کہا کہ میاں صاحب گھبرا گئے ہیں اسی لیئے وہ اپنا علاج لندن کے ہسپتالوں میں کرا رہے ہیں ایسی کوئی بات ضرور ہے جو آپ کے تمام جھوٹ ظاہر کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ آزاد کشمیر میں دھاندلی کی تیاریاں کر رہی ہے نادرا میں جعلی فہرستیں تیا کر کے کشمیریوں کو ووٹ کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے بلوچستان اور پنجاب میں مقیم کشمیریوں کو ووٹ سے محروم کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ میاں صاحب کی حکومت کشمیر میں پھر مینڈیٹ چوری کرنے کی کوششوں میں ہے لیکن انہیں کشمیر میں عبرتناک شکست ہو گی جس طرح کشمیر کا پانی پاکستان کی طرف بہتا ہے اسی طرح شکست بھی مسلم لیگ کو بہا کر لے جائیگی، میاں نواز شریف صرف کارباری آدمی ہیں سیاسی نہیں ہیں ان کی کوئی پالیسی نہیں ہے ،ہر ادارہ کو اونے پونے داموں فروخت کر رہے ہیں ایک ہاتھ سے بیچتے ہیں دوسرے ہاتھ خریدتے ہین جعلی کمپنیاں بنانے میں ماہر ہین انہوں نے کہا کہ میٹروبس منسوبہ پر 182 ارب روپے خرچ کئے گئے جبکہ کشمیر کا بجٹ 68 ارب ہے یہ پیسہ کشمیر پر خرچ ہوتا تو اس خطہ کے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوتا ،انہوں نے کہا کہ کشمیر کی اپنی ایک تاریخ ہے ہندوستان نے باڑھ لائیں لگا کر کشمیریوں کو تقسیم کیا وفاقی حکومت کو چاہئے کہ وہ کشمیر میں سپیشل اکنامک زون بنائے ، انڈسٹریل اسٹیٹ بنائے یہاں روزگار کے مواقع ہوں لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوں نئی سڑکیں بنیں ، شفا خانے اور تعلیمی ادارے ہوں تو میں کہتا ہوں کہ دونوں طرف کے کشمیری مل کر باڑھ لائیں کو اکھاڑ پھینکیں گے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں شفافیت پر یقین رکھتا ہوں غلطیاں ہوتی ہیں جو غلطی کرے گا اس کا حساب بھی دیگا میں ایک ایسا کشمیر چاہتا ہوں جہاں کشمیریوں کو کہیں جانے کی ضرورت نہ ہو بلکہ کشمیر اپنے ملک میں آ کر اپنے لوگوں کی خدمت کریں کشمیر پھلے پھولے اور یہاں خوشحالی ہو انہوں نے لوگوں سے ہاتھ اٹھوا کر حلف لیا کہ وہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں گے۔جلسہ سے قبل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے پورے ضلع میں جلسہ کے حوالہ سے 10روز قبل ہی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا تھا ۔