Live Updates

عمران خان پر لاہور میں حملے کا خطرہ

سکیورٹی اداروں کی چیئرمین تحریک انصاف کو سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت

ہفتہ 30 اپریل 2016 20:19

عمران خان پر لاہور میں حملے کا خطرہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اپریل۔2016ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر لاہور میں حملے کا خطرہ ، سکیورٹی اداروں نے چیئرمین تحریک انصاف کو اپنی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لاہور جلسے کے دوران حملے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر سکیورٹی اداروں نے انہیں آگاہ کرتے ہوئے اپنی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی ہے علاوہ ازیں چیئرمین تحریک انصاف کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سکیورٹی خود بڑھائیں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں پنجاب حکومت اور سکیورٹی ادارے ذمہ دار نہ ہونگے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات