Live Updates

مریم نواز وزیراعظم کے میڈیا سیل کی قیادت کررہی ہیں،نعیم الحق

وزیراعظم سیل کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹی بنا دی ہے، پی ٹی آئی نے نیب میں جانے کا فیصلہ کیا ہے، میڈیاسے گفتگو

ہفتہ 30 اپریل 2016 20:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ مریم نواز وزیراعظم کے میڈیا سیل کی قیادت کررہی ہیں ایک کمیٹی بنا دی ہے جو وزیراعظم سیل کی مانیٹرنگ کرے گی اور ہم نے وزیراعظم کے میڈیا سیل کیخلاف نیب جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بنی گالہ میں پارٹی رہنماؤں عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی جس کے بعد مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو وزیراعظم کے میڈیا سیل کی مانیٹرنگ کرے گی پرویز رشید کو قانونی نوٹس بھی بھیج چکے ہیں اگر مقررہ وقت میں اس نوٹس کا جواب نہ دیا تو وہ قانونی چارہ جوئی کرینگے ساڑھے سات ارب اشتہارات کی مد میں خرچ کئے ہیں ان کا حساب چاہیے عوام کے پیسوں سے اشتہار چھاپے جارہے ہیں اور اسی پیسے سے میڈیا سیل کو چلایا جارہا ہے

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات