خادم پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر 275بھٹہ مزدور بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرکے انہیں مفت یونیفارم ،سکول بیگ ،شوز،کتابیں ،کاپیاں اور دیگر اشیاء فراہم کر دیں گئیں

ہفتہ 30 اپریل 2016 20:11

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) خادم پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر 275بھٹہ مزدور بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرکے انہیں مفت یونیفارم ،سکول بیگ ،شوز،کتابیں ،کاپیاں اور دیگر اشیاء فراہم کر دیں گئی ہیں اور اب اگلے مرحلے میں یکم مئی سے بذریعہ خدمت کارڈ ان مزدور بچوں کو ماہانہ 1000وظیفہ کی ادائیگی کا سلسلہ بھی شروع کیا جا رہا ہے جبکہ ان بچوں کے والدین کو صرف ایک بار 2000فی خاندان بھی ادا کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

یہ بات ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن حافظ آباد افتخار نواز ورک نے بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر یکم مئی کی تقریب کے حوالہ سے انتظامات کے جائزہ کے لیے ایک فرضی مشق بھی کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع اسمبلی ہال میں منعقدہ اس خصوصی تقریب میں اراکین اسمبلی ،بچوں اور انکے والدین میں خادم پنجاب کی جانب سے مالی امداد کی وصولی کے لیے خدمت کارڈ تقسیم کریں گے۔ای ڈی او ایجوکیشن نے کہا کہ بلا شبہ بھٹہ مزدوروں کو تعلیم اور مالی مدد کی فراہمی حکومت پنجاب کا بڑا اہم اقدام ہے اور جہالت ،غربت اور ناخواندگی کے خاتمے کے حوالہ سے اس کے بڑے دور رس اثرات مرتب ہونگے۔

متعلقہ عنوان :