Live Updates

قرضے معاف کرانا بہت بڑا قومی جرم ہے‘غریب لوگو ں کی بینکو ں میں جمع پونجی ہڑپ کرنے والو ں کو بھی حساب دینا ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی گورنر ہاؤس میں سینئر صحافیوں، ایڈیٹرز، کالم نگاروں اور اینکرز سے گفتگو

ہفتہ 30 اپریل 2016 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضے معاف کرانا بہت بڑا قومی جرم ہے۔ جن لوگوں نے قرضے معاف کرائے ہیں ان کا بھی کڑا احتساب ضروری ہے۔

(جاری ہے)

قرض معاف کرانے والوں کی کرپشن ثابت ہو چکی ہے اور جن لوگوں نے قرضے معاف کرائے، ان کی فہرست سٹیٹ بینک کے پاس موجود ہے۔ غریب لوگو ں کی بینکو ں میں جمع پونجی ہڑپ کرنے والو ں کے نام سامنے آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرض معاف کرانے والوں کے خاندانوں کی آف شور کمپنیاں بھی ہیں۔قرض ہڑپ کرنے والوں کو بھی حساب دینا ہوگا۔ وہ آج گورنر ہاؤس لاہور میں سینئر صحافیوں، ایڈیٹرز، کالم نگاروں اور اینکرز سے گفتگو کر رہے تھے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :