ٹوبہ ‘بجلی کا کنکشن منقطع ہونے باعث پانی کی عدم فراہمی کیخلاف دیہاتیوں کا واپڈا کیخلاف احتجاج مظاہرہ

ٹوبہ جھنگ روڈ بلاک ‘ٹر یفک کی آمد و رفت معطل‘ دلہا کی گاڑی بھی احتجاج میں پھنس گئی

ہفتہ 30 اپریل 2016 20:02

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی چک نمبر325ج ب دلم کی واٹر سپلائی کا بجلی کنکشن واپڈا اہلکاروں نے بل کی عدم ادائیگی پرایک ہفتہ قبل منقطع کردیا تھا۔ جس کے باعث علاقہ بھر میں پانی کی فراہمی معطل ہو کر رہ گی ہے ۔

(جاری ہے)

اور لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اس صورتحال کیخلاف سینکڑوں دیہاتیوں نے ٹوبہ جھنگ روڈ پر رکا وٹیں کھڑ ی کر کے شدید احتجا ج کیا جس کے باعث ٹر یفک کی آمد ورفت معطل ہو گی اور بارات میں شامل دلہا اور دیگر گاڑیاں بھی احتجاج کے باعث ٹر یفک میں پھنس گئی .اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ واٹر سپلائی کے زمہ واپدا کے کوئی واجبات بقایا نہیں ہیں ۔

متنازعہ بل کا معاملہ عدالت میں زیر سما عت ہے اس کے باوجود واپڈا اہلکا روں نے میٹر بجلی اتار کر کنکشن منقطع کر رکھا ہے جس کے باعث شدید گرمی کے موسم میں اہل دیہہ کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے واٹر سپلائی کا بجلی کنکشن فوری طور پر بحال کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :