نوازشریف اپنے بیٹوں کا سہولت کار ہے اپنے دامن کو صاف سمجھنے والاکڑے احتساب سے خوفزدہ کیوں ہے؟

پیپلز پارٹی فیصل آباد کی سابق سٹی صدر خواتین ونگ میڈم منظوراں ناز کا بیان

ہفتہ 30 اپریل 2016 19:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) سابق سٹی صدر خواتین ونگ پاکستان پیپلز پارٹی میڈم منظوراں ناز نے کہا کہ نوازشریف اپنے بیٹوں کا سہولت کار ہے اپنے دامن کو صاف سمجھنے والاکڑے احتساب سے خوفزدہ کیوں ہے؟انہوں نے کہاکہ اب کڑا احتساب ہی ملکی سلامتی کا ضامن ہے ۔وزیر اعظم استعفیٰ دیکر خود کوشفاف تحقیقات کیلئے پیش کریں تاکہ ملک کو ممکنہ بحران سے بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے پانامہ لیکس میں نام نہ آنے پر حکومت پاکستان کی جانب سے میڈیا میں کروڑوں روپے کے اشتہارات دینے کا نیب نوٹس لے چیف جسٹس آف پاکستان پوچھیں کہ یہ کروڑوں روپے کے اشتہارات کس مد میں اخبارات کو دیئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو گمراہ انکے اپنے زر خرید اخبار اور ٹی وی چینل کررہے ہیں ۔عوام ایسے بد کردار افرا د کا کڑا احتساب کریں۔