جماعت اسلامی کا دامن ہر طرح کی کرپشن سے پاک ہے‘وزیر اعظم کے خاندان کی آف شور کمپنیوں نے بیرونی دنیا میں ملکی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا‘معاملے کو سلجھانے کی بجھائے کروڑوں کے اشتہارات دیکر بے گناہی ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ‘جماعت اسلامی پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے نواز شریف پر الزام لگنے سے وزارت عظمیٰ داغدار ہو گئی

مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کا فیصل آباد دمیں جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 30 اپریل 2016 19:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا دامن ہر طرح کی کرپشن سے پاک ہے،وزیر اعظم کے خاندان کی آف شور کمپنیوں نے بیرونی دنیا میں پاکستان کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان ہے، اب معاملے کو سلجھانے کی بجھائے کروڑوں روپے کے اشتہارات دیکر اپنی بے گناہی ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے،جماعت اسلامی پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے میاں نواز شریف پر الزام لگنے سے وزارت عظمیٰ داغدار ہو گئی ہے پرویز مشرف کے ادھورے ایجنڈا کو پورا کرنے کا بیڑا اب نواز شریف نے اٹھا لیا ہے کہ ایک منظم سازش کے تحت وطن عزیز کو لادینیت کی طرف دھکیلا جارہاہے اس کے آگے بند نہ باندھا گیا تو یہ آگ ہمارے گھروں کو راکھ کر دے گی،دوقومی نظریہ کے خلاف سر عام ہرزہ سرائی کی جارہی ہے،مدینہ منورہ کے بعد کلمہ کے نام پر قائم ہونے والی ریاست کی نظریاتی سرحدوں کو کمزور کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں،پرویز مشرف کے ادھورے ایجنڈا کو پورا کرنے کا بیڑا اب نواز شریف نے اٹھا لیا ہے ، کرپشن کے خلاف جس تحریک کا آغازجماعت اسلامی نے کیا تھا وہ آج قوم کے بچے بچے کی آواز بن چکا ہے کرپشن کے خلاف پوری قوم متحد ہوچکی ہے اب پاکستان کو ایک باوقار اسلامی و خوشحال پاکستان بننے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی قوم جانتی ہے کہ ملکی تاریخ کے نازک موڑ پر قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دیان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب زون پی پی 66کے زیر اہتمام حق باہو چوک ملت روڈ پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بیرونی امداد کیلئے ہمارے خاندانی نظام کو توڑنے کی سازشیں کی جارہی ہیں ،مسلم لیگ کی حکومت نے سیکولر ازم اور لبرل ازم میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، پاکستان میں صرف کرپشن کوکنٹرول کرلیا جائے توہربچے کوتعلیم ،ہر مریض کوعلاج وصحت ،ہربے روزگار نوجوان کوروزگار،ہرخاندان کومکان اور ہربجٹ ٹیکس فری بجٹ ہوسکتاہے ،کرپٹ نظام کوجڑ سے اکھاڑنے کے لیے تکمیل پاکستان کرپشن فری پاکستان مہم چلا کا آغاز کر دیا ہے 68 سال گزرگئے ملک میں اسلام کاقانون نافذ نہیں ہوسکا سودحرام قطعی ہے اور سود خوروں کے خلاف اللہ و رسول کی طرف سے اعلان جنگ ہے لیکن آئین پاکستان کے واضح آرٹیکلز اور وفاقی شرعی عدالت و شریعت ایپلٹ بینچ سپریم کورٹ آف پاکستان کے تاریخی فیصلوں کے باوجود حکومت پوری ڈھٹائی سے سودی معیشت برقرار رکھنے پر بضد ہے۔