Live Updates

تحریک انصاف 20سالوں سے پسے ہوئے طبقات کے حقو ق کی جنگ لڑ رہی ہے ‘وقت آگیا ہے کہ مزدور ، کسان اور عام آدمی اپنے حق کے لئے اٹھ کھڑے ہوں اور عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں

تحریک انصاف پنجاب سابق صدر اعجاز چوہدری اور رانا عبداسمیع کا عالمی یوم مزدورں کے حوالے سے تقریب سے خطاب

ہفتہ 30 اپریل 2016 19:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب سابق صدر اعجاز احمد چوہدری اور رانا عبداسمیع نے یکم مئی مزدورں کے عالمی دن کے حوالے سے منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف 20سالوں سے پسے ہوئے طبقات کے حقو ق کی جنگ لڑ رہی ہے وقت آگیا ہے کہ مزدور ، کسان اور عام آدمی اپنے حق کے لئے اٹھ کھڑے ہوں اور عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں،انہوں نے کہا ہے کہ نواز حکومت نے کسان ،مزدور، کاشتکار اور عام آدمی کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے موجودہ حکومت نے مزدوروں کے حقو ق غصب کر رکھے ہیں فصل کی اصل پیداوری لاگت بھی کسان اور کاشتکار کو نہیں مل رہی نواز حکومت نے مزدور اور کاشتکار کا معاشی قتل کر رہی ہے اور حکومت کی تمام تر پالیسیاں مزدوردشمنی پر مبنی ہے مزدور کسان کی خوشحالی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ملکی کی ترقی اور خوشحالی میں مزدور اور کسان کا اہم ترین رول ہے لیکن موجودہ حکومت کی ترجہات میں مزدور اور کسان شامل ہی نہیں آج (ن) لیگ کے سیاہ دور حکومت میں مزدور کسان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ، انہوں نے کہا کہ حکومت مزدورں اور کسانوں کا استحصال بند کرے (ن) لیگ کی حکومت نے ورکر ویلفئیر بورڈ خیبر پختون خواہ کے پانچ ارب روپے روک رکھے ہیں اور ورکر ویلفئیر بورڈ کے تحت خیبر پختون خواہ کے سکولوں کے پونے دوارب روپے نہیں دیے جا رہے ، انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے مزدورں اور کسانوں کو ہمیشہ نظر انداز کیا ہے اسحاق ڈار نے مزدورں کا ای او بی آئی ، ورکر ویلفئیر بورڈ کا دو سو ارب روپے کا فنڈ پنجاب حکومت کو دے دیا ہے اور پنجاب حکومت نے مزدورں کے دو سو ارب روپے ان کی فلاح و بہبود پر لگانے کے بجائے اپنے اللے تللے منصوبوں پر ضائع کر دیا ہے( ن) لیگ کی حکومت نے مزدورں کے تین سالوں سے ڈیتھ اور شادی پیکیج روک رکھا ہے بٹھہ مزدورں کے طے شدہ معاوضے کو یقینی بنایا جائے ہزاروں مزدور سوشل سیکورٹی کے فوائد سے محروم ہے ان کو یہ سہولتیں فراہم کی جائے انٹر نیشنل قوانین کے مطابق مزدورں کو سمارٹ کارڈ کے زریعے تمام مراعات دی جائے مزدورں کو یونین بنانے کی آزادی ہونی چاہیے اور ٹھیکداری نظام ختم کیا جائے کیونکہ یہ مزدورں کے استحصال کا سبب بنتا ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت دو سو ارب روپے مزدورں کو فوری طور پر واپس کرے ، مہنگائی کے تناسب سے مزدورں کی تنخواہوں میں اضافہ کرے پنجاب کا کسان گندم نہ خریدنے کی وجہ سے سخت پر یشان ہے حکو مت فوری طور پر گندم خریدنے کے انتطامات کو یقینی بنائے کیونکہ کسان شد ید مالی مشکلات سے دوچار ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات