پی آئی اے چیئر مین کا کرو کیبن عملے کی ترقیوں میں بے قاعدگیوں کا نوٹس ، انکوائری کے لیے کمیٹی قائم

ہفتہ 30 اپریل 2016 19:24

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اپریل۔2016ء) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن (پی آئی اے ) کے چیئر مین عرفان الہی نے پی آئی اے کے کرو کیبن کے عملے کی ترقیوں میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی انکوائری کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے ‘کمیٹی 10دنوں میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوگی ‘اس وقت تک ترقیوں کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی کے مطابق چیئر مین پی آئی اے نے پی آئی کے کرو کیبن کے عملے کی حالیہ ترقیوں میں بے قاعدگیوں کی رپورٹ پر نوٹس لے لیا ہے اور اس حوالے سے پی آئی اے اعلی افسران پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کر دی ہے جسے یہ ٹاسک سونپا گیا ہے کہ معاملے کی مکمل انکوائری کر کے رپورٹ 10دنوں کے اندر اندر پیش کی جائے ۔کمیٹی کی رپورٹ اور اس معاملے تک حتمی فیصلے تک پی آئی کے کرو کیبن کے عملے کی ترقیوں کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :