خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل اور طورخم بارڈر گردونواح میں پولیٹکل انتظامیہ اور سیکورٹی فورسزکا سرچ اپریشن

افغا ن سمز فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف بڑے پیمانے پر دوکانوں پر چھاپے مارے گئے

ہفتہ 30 اپریل 2016 19:14

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء)خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈیکوتل اور طورخم بارڈر گردونواح میں پولیٹکل انتظامیہ اور سیکورٹی فورسزکی سرچ اپریشن، افغا ن سمز فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف بڑے پیمانے پر دوکانوں پر چھاپے مارے گئے، آپریشن میں ایف سی خاصہ دار فورس اور لیویز فورس نے حصہ لیا۔ اپریشن نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکوریٹی فورس کے بھاری نفری نے پولیٹیکل انتظامیہ کے افسران کے ساتھ طورخم بارڈر سے ملحق علاقہ باچامینہ اور لنڈیکوتل بازار میں اپریشن شروع کیا جہاں تمام دوکانداروں کے ساتھ افغان سیمز کارڈ چیک کئے گئے۔ اس موقع پر لنڈیکوتل تحصیلدار زاہد یونس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لنڈیکوتل اور طورخم بازار میں افغان سیمز فروخت کرنے والے افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے جو نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیا جارہاہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام دوکانداروں کو خبر دار کیا کہ اگر کسی کے پاس افغان سیمزپایا گیا تو ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگاجبکہ دوسری طرف طورخم بارڈر پر سیکورٹی کافی سخت کردی گئی ہیں کسی بھی ناخوش گوارصورتحال سے نمٹنے کے لئے خاصہ دار اور ایف سی فورسز کو چوکس کرادئے ہیں اور افغانستان سے انے والے افرادکی کھڑی نگرانی کی جارہی ہیں اور انے والے افراد کے تمام دستاویزات اور دیگر گھریلوں سامان چیک کیا جارہاہیں۔