شہدادپور،اینٹی کرپشن کا چھاپہ ،بھینسوں کے بیوپاری کو ڈرا دھمکا کر بھتہ وصول کرنے والے 2 پولیس اہلکار گرفتار

ہفتہ 30 اپریل 2016 19:11

شہدادپور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) اینٹی کرپشن کا چھاپہ ،بھینسوں کے بیوپاری کو ڈرا دھمکا کر بھتہ وصول کرنے والے دو پولیس اہلکاروں کو 15 ۔ ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھینسوں کے بیوپاری تنویر احمد نے اینٹی کرپشن آفس سانگھڑ میں درخواست دی کہ دو پولیس اہلکار وں نے گزشتہ دنوں مجھے ناجائز طور پر پکڑ کر تھانے لے جانے کی کوشش کی۔

اس نے وجہ پوچھی تو اس کو کہا گیا کہ اگر 15 ۔

(جاری ہے)

ہزار روپے دو گے تو ہم چھوڑیں گے ورنہ کسی بھی الزم میں تھانے لے جا کر لاک اپ میں بند کر دیں گے۔ اس نے مہلت مانگی اور ایک دو دنوں میں رقم دینے کی حامی بھری۔ اس واقعہ کے بعد اس نے اینٹی کرپشن سانگھڑ کو درخواست دی جس پر اینٹی کرپشن سانگھڑ کے سرکل آفیسر رئیس احمد خانزادہ نے ایف آئی آر درج کر لی اور کیس نمبر5/2016 کے تحت سب انسپکٹر غلام رسول ، اے ایس آئی عبداﷲ نے ٹیم کے ہمراہ شہدادپور کے علاقے ہرداسپورہ میں نشان کی ہوئی رقم دیتے ہوئے موقع پر چھاپہ مار کر دو پولیس اہلکاروں محمد نواز چانڈیو اور امید علی خاصخیلی کو 15 ۔ ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور سانگھڑ آفس لے گئے ۔

متعلقہ عنوان :