ایم ڈی اے انتظامیہ اور لینڈ مافیا گٹھ جوڑ ،شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک پلاٹ کی متعدد فائلیں تیار کرنے کا انکشاف

ہفتہ 30 اپریل 2016 19:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) ایم ڈی اے انتظامیہ اور لینڈ مافیا گٹھ جوڑ ،شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک پلاٹ کی متعدد فائلیں تیار کرنے کا انکشاف ،اصل مالکان کو جعلی فائل کے ذریعے لینڈ مافیا کارندے پلاٹ خالی کرنے اور دھمکانے لگے ،معاملات عدالت تک پہنچ گئے ،1979میں شاہ لطیف ٹاؤن میں قر اندازی کے ذریعے پلاٹ خریدا ،2015میں پلاٹ فروخت کیا تو جعلی فائل والے پہنچ گئے ،قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ،شا ہ لطیف ٹاؤن الاٹیز معمر طاہرہ خاتون ،فضل محمد ،سلیم و دیگر اصل فائل لیکر صحافیوں کے پاس پہنچ گئے ،تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے ایم ڈی اے کی رہائشی اسکیم شاہ لطیف ٹاؤن کے الاٹیز معمر خاتون طاہرہ اس کا بیٹا محمد سلیم ،فضل محمد اپنے پلاٹ کے دستاویز لیکر ملیر کے صحافیوں کے پاس پہنچے اور انکشاف کیا کہ انہوں نے 1979میں اس وقت کے کے ڈی اے کی رہائشی اسکیم شاہ لطیف ٹاؤن میں قر اندازی کے ذریعے پلاٹ خریدا ایم ڈی اے کے قیام کے بعد ادارے موجود کرپٹ عملے نے غریب اور ضرورت مند الاٹیز کے پلاٹ کی جعلی سندیں بنا کر لینڈ مافیا کے کارندوں کے ذریعے اصلی الاٹیز بلیک میل اور پریشان کرنا شروع کر دیا ہے معمر خاتون طاہرہ نے دستاویزی ثبوٹ دکھاتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنا پلاٹ 2015 میں فضل محمود نامی شخص کو فروخت کیا لیکن ایم ڈی اے انتظامیہ پلاٹ کی اصلی الائمنٹ کا تاحال جاری نہیں کر رہی اس موقع پر فضل محمود نے بتایا کہ جعلی فائل کے ساتھ اون محمد شاہ نامی شخص اچانک نمودار ہوا ہے اور خود کو میرے پلاٹ کا مالک قرار دے رہا ہے جو مجھے قتل کی دھمکی دیتے ہوئے پلاٹ خالی کرنے کے لئے مسلسل حملے کر رہا ہے میں نے عدالت میں مقدمہ بھی قائم کر رکھا ہے یہ ہی صورتحال شاہ لطیف ٹاؤ ن کے اکثر اصل الاٹیز سے بھی ہے آئے دن جھگڑے معمول بنے ہوئے ہیں متعدد الاٹیز کو خوف و ہراس میں مبتلا کرکے ان کے پلاٹ پر قبضہ کر لیا گیا ہے میڈیا ،ضلعی انتظامیہ ایم ڈی اے افسران ،پولیس و دیگر اداروں کی جانب سے الاٹیز کی مدد نہ ہونے باعث غریبوں کو شدید نقصان ہو رہا ہے شاہ لطیف ٹاؤن کے الاٹیز طاہرہ خاتوں اور فضل محمد نے سپریم کورٹ،ہائی کورٹ ،ڈی جی رینجرز ،نیب ،آئی جی سند ہ دیگر حکام سے اپیل کی کہ شاہ لطیف ٹاؤن میں فراڈ کرپشن اور اصلی الاٹیز کو بلیک میل کرنے کے خلاف قانونی کاروائی کرکے ملوث افراد گرفتار کیا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔