صوبائی حکومت نوجوانوں کی فلاح وبہبودکے لئے بھر پوراقدامات اٹھارہی ہے،محمودخان

صوبے کے نوجوانون میں مقابلے کارجحان بڑھانے کے لئے کھیلوں کے مختلف مقابلے منعقد کیے جارہے ہیں،وزیرکھیل خیبرپختونخوا

ہفتہ 30 اپریل 2016 18:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل ،ثقافت اور امورنوجوانا ن محمود خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے تعلیم یافتہ بے روزگارنوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے ساتھ جسمانی نشونما کے لئے کھیل کود کے مواقع فراہم کرنے کے لئے بھی کوشاں ہے اور اس مقصد کے لئے تمام تحصیلوں کے سطح پر کھیلوں کے میدان تعمیر کیے گئے ہیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز پشاورمیں یواین ڈی پی کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس عادل خان صافی بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار صوبائی حکومت نے یوتھ پالیسی اعلان کیا ہے اس کے علاوہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جوان مراکز بھی قائم کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبے کے نوجوانون میں مقابلے کارجحان بڑھانے کے لئے کھیلوں کے مختلف مقابلے منعقد کیے جارہے ہیں جبکہ کالام سوات میں نیزہ بازی کا ٹورنامنٹ کاانعقاد بھی کیا جارہاہے جس کامقصد دنیا کویہ پیغام دینا ہے کہ خیبرپختونخوا پائیدار امن وآمان کے جانب رواں ہے ۔وفد نے صوبائی وزیر کاشکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے جانب سے صوبائی حکومت کے ساتھ نوجوانوں کے فلاح وبہبودکے کاموں میں بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :