8مئی کو حکومت مخالف تحریک کا با قاعد ہ آغاز کرینگے،ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ حکمرانوں کی بد نیتی ہے ،پانامہ لیکس پر اپوزیشن جماعتوں کے انتشار کا فائدہ حکومتی خاندان کو پہنچ رہاہے

سربراہ پاکستان سُنّی تحریک ثروت اعجازقادری کی پارٹی رہنماؤں سے گفتگو

ہفتہ 30 اپریل 2016 18:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) سربراہ پاکستان سُنّی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہاہے کہ 8مئی کو حکومت مخالف تحریک کا با قائد ہ آغاز کریں گے،دہشتگردی،کرپشن،لا قانونیت سے پا ک روشن پاکستان کی بنیادرکھنے کیلئے قوم ہماراساتھ دے، 8مئی کو لاہورمیں ہونے والا روشن پاکستان مارچ دہشتگردی اورکرپشن کیخلاف اور پاک فوج کی حمایت میں قوم کی آوازثابت ہوگا ،ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ حکمرانوں کی بد نیتی اور کرپشن ہے،پانامہ لیکس پر اپوزیشن جماعتوں کا آپس میں اتحاد د نہ ہونے کا فائدہ وزیراعظم اورانکے خاندان کو پہنچ رہاہے،ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان کی کامیابی کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف دوسرا کو ئی آپشن نہیں،دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ،پا کستان سنی تحریک ملک بھر میں سول اپوزیشن کا کر دار ادا کرتی رہے گی ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو سُنی تحریک راولپنڈی کے ڈویژنل صدرمفتی لیاقت علی رضوی اورضلعی صدرعلامہ طاہراقبال چشتی سے گفتگوکر رہے تھے ۔انکاکہناتھاکہ بد عنوانی نے ملک کو دھمک کی طرح چاٹ لیا ہے،قومی لٹیروں اورڈاکوؤں کا بے رحمانہ احتساب کرنے کا وقت آچکا ہے،دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں حکومت اور فوج ایک پیج پر نہیں ہیں،سول اداروں کی غفلت کی وجہ سے دہشتگرد پھر مضبوط ہورہے ہیں،پنجاب حکومت کی سستی کی وجہ سے جنوبی پنجاب دہشتگردوں کا گڑھ بن چکا ہے،آپریشن ضرب عضب کو تیز کرنے اور ملک بھر میں پھیلانے کی ضرورت ہے،دہشت گردوں کے سہولت کاروں کوقانون کے کٹہرے میں لایا جائے توبہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔