حکومت کے اقدامات سے دہشتگردی میں کمی اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ، صحت ،معیشت ،توانائی کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،عوامی مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں

وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدر ی کا آئی ایم ڈی سی کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب

ہفتہ 30 اپریل 2016 18:32

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء ) وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدر ی نے کہا ہے کہ حکومت کے بھر پور اقدامات کے باعث دہشتگردی کے واقعات میں کمی اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے حکومت صحت ،معیشت ،توانائی کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے، عوامی مسائل حل کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

وہ ہفتہ کو یہاں جناح کنونشن سنٹر میں اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج( آئی ایم ڈی سی ) کے سالانہ کانووکیشن کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے 2010-11-12کے186 ایم بی بی ایس اور93 بی ڈی ایس گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاکہ بد قسمتی سے ہمارے ملک میں بچوں کی اکثریت وسائل نہ ہونے کے باعث سکولوں میں جانے کی بجائے دھکے کھا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہاکہ پاکستان کی آبادی زیادہ ہونے کے باعث مسائل بھی تمام حدیں عبور کرچکے ہیں جن کو حل کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے ۔حکومت صحت کے شعبہ کو درپیش مسائل سے آگاہ ہے اور ان سے چھٹکارہ پانے کیلئے نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔ وزیر مملکت برائے کیڈ نے کہاکہ اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی انتظامیہ ، اساتذہ اور طلباء کی شبانہ روز محنت سے کالج ترقی کی بلندیوں کو چھو رہاہے ۔

انہوں نے کامیاب ہونیوالے طلباء کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ انسانیت کی خدمت بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میڈیکل کالج کی500بستروں کی ہسپتال کے قیام سے وفاقی دارالحکومت کی مقامی آبادی کیلئے صحت کی بنیادی سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔اس موقع پر اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے چیئر مین ڈاکٹر غلام اکبر خان نیازی نے کہاکہ ہمارا مقصد پیسے بنانا نہیں انسانیت کی خدمت ہے۔

قبل ازیں وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے2012-11-10کے186 ایم بی بی ایس اور93 بی ڈی ایس کے گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کیں۔گولڈ میڈل حاصل کرنیوالوں میں ڈاکٹر ماریہ یوسف،ڈاکٹر مہوش پاشا، ڈاکٹر عمیر نعیم خان،ڈاکٹر وحید غفار باری،ڈاکٹر حافظ ایم بلال منور،ڈاکٹر زرباب بھٹی،ڈاکٹر نوخیز فاطمہ، ڈاکٹر یسنیٰ نجمی، ڈاکٹر سعدیہ ظفر، ڈاکٹر ثمن علی،ڈاکٹر ہما عروج، ڈاکٹر سنیہ قمر، ڈاکٹر فریال عرفان عباسی،ڈاکٹر رائیسہ خان،ڈاکٹر کرن اعجاز، ڈاکٹر مسکا اعجاز، ڈاکٹر میرات عنصر،ڈاکٹر نوال اعجاز، ڈاکٹر جویریہ اعوان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :