شہریوں کی جانب سے جی سیریز کے سیکٹروں میں روڈ انفراسٹرکچر کی بحالی کی تعریف،دیگر شہر ی سہولیات کی ا پ گریڈیشن کا بھی مطالبہ

ہفتہ 30 اپریل 2016 18:28

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اپریل۔2016ء) وفاقی دارالحکومت کے شہریوں نے سی ڈی اے کی طرف سے جیسیریز کے سیکٹروں میں روڈ انفراسٹرکچر کی بحالی کے اقدام کو سراہتے ہوئے فٹ پاتھوں کی تعمیر و مرمت اور دیگر شہر ی سہولیات کی ا پ گریڈیشن کا بھی مطالبہ کیا ہے۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اپریل۔2016ء سے بات چیت کرتے ہوئے محمد بشیر ،محمد نعیم،راجہ ابرار احمد ، رانا محمد حمزہ ، بلال احمد ، محمد عاطف اور دیگر شہریوں نے کہا کہ ہنگا می بنیا دوں پر سڑکوں کی بحالی کے کام کا آغاز خوش آئند اقدام ہے لیکن اس کے بعد فٹ پاتھوں کی مرمت کا کام جو اس منصوبے کا حصہ تھا اس پر کام سرے سے شروع ہی نہیں کیا گیا اور تمام فٹ پاتھ اور گلیاں خستہ حالی کا شکار ہیں باالخصوص جی سیون ون میں بارشوں سے گڑھے بن چکے ہیں جن سے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا ہے اس لئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میئر اور سی ڈی اے کے چیئرمین سے پر زور مطالبہ ہے کہ اس پر کام فوری شروع کرایا جائے ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے کہا کہ سی ڈی اے کو پارکوں اور کھیل کے میدانوں کی بحالی کے لئے بھی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ،جی سکس کے واحد والی بال گراؤنڈ لاکھوں کے فنڈز سے اپ گریڈ ہوا اور اب اس کی خستہ حالی کا آغاز ہوگیا ہے ،سی ڈی اے کے دو مالیوں اور ایک سکیورٹی گارڈ جو دیکھ بھال کے لیئے وہاں تعینات تھے کا کوئی سراغ نہیں مل رہا اور کھلاڑیوں کے ایکٹیوٹی سنٹر پر بھی غیر متعلقہ اافراد کا قبضہ ہے جو سی ڈی اے کے بعض افسران کی آشیرباد سے وہاں رہ رہے ہیں،گراؤنڈ کی لائٹ کٹی ہوئی ہے اور ایکٹیوٹی سنٹر کے قابضین سٹریٹ لائٹ سے بجلی چوری کر تے ہیں۔

ڈائریکٹر سپورٹس سی ڈی اے ندیم حسین ابڑونے اس ضمن میں بتایا کہ ڈائریکٹر سکیورٹی کو اس معاملہ کی چھان بین کے لئے لکھا ہے لیکن انھوں نے تا حال کوئی جواب نہیں دیا تاہم دائریکٹر سپورٹس کے اس دعوے کو بھی ایک ماہ گزر گیا لیکن تا حال صورتحال جوں کی توں ہے۔امجد خان نامی جی سکس کے رہائشی نے بھی ترقیاتی کاموں کے آغا ز کو خوز آئند قرار دیا اور کہا کہ دیگر شہری سہولیات کی بہتری جن میں واٹر سپلائی کی پرانی لائنوں کی اپ گریڈیشن ،گلیوں اور فٹ پاتھوں کی مرمت، سیوریج لائنوں کی اپ گریڈیشن اور دیگر بے شمار کام شامل ہیں پر بھی فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

محمد رضوان شفیع نے کہا کہ شہر کی خوبصور تی اور دیگر بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے بھی ہنگامی اقدامات اٹھانے چاہیئں۔انھوں نے کہا کہ سڑکوں کی بحا لی اور اپ گریڈیشن کاہنگا می بنیا دوں پر اور بیک وقت کام آئی سیریز کے سیکٹروں بالخصوص انڈسٹریل ایریا سے منسلک سڑکوں پر بھی فوری شروع کرنے کی ضرورت ہے جو انتہائی خستہ حالی کا شکار ہیں۔

سی ڈی اے انتظا میہ نے اس بات کا اعا دہ کیا ہے کہ شہری مسائل کے حل پر بھر پور توجہ دی جائے گی اورانٹرنیشنل سٹینڈرڈز کے مطا بق ترقیاتی کام کرانے کو یقینی بنایا جا ئے گا تا کہ اسلام آباد کی خوبصورتی کو بحا ل کرنے کے ساتھ ساتھ سہولیات میں بھی مزید اضا فہ کیا جاسکے۔حکام نے بتایا کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد کے سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن اور بحا لی کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے لئے ایک جامع منصوبہ کے تحت سیوریج سسٹم کی بحا لی کیلئے 150ملین روپے مختص کئے گئے ہیں تاکہ وفاقی دارلحکومت کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جا سکے جس کے لئے ایک مو ئثر سیوریج سسٹم کا ہونا بے حد ضروری ہے۔

اس منصوبے کے تحت اسلام آباد کا سیوریج اور ڈرینج سسٹم کو اسلام آباد کی بڑ ھتی ہوئی ضروریات کے مطا بق اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے لئے سی ڈی اے نے ابتدائی طور پر 150ملین روپے مختص کئے ہیں اور ضرورت پڑنے پر مزید فنڈز بھی مہییا کئے جائیں گے۔ سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن جاری اپ گریڈیشن اور تعمیرو مرمت کے منصوبے کا ایک حصہ ہے۔سی ڈی اے انتظامیہ نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی ہے کہ اس منصوبے کے لئے تمام قواعد و ضوا بط کو جلد از جلد مکمل کیا جا ئے ۔