ریاض:سگریٹ کے استعمال پر پابندی جاری رہیگی:درعیہ گورنر

ہفتہ 30 اپریل 2016 18:26

ریاض:سگریٹ کے استعمال پر پابندی جاری رہیگی:درعیہ گورنر

ریاض،درعیہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30اپریل 2016ء) : درعیہ کے گورنر شہزادہ احمد بن عبداللہ بن عبدالرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ درعیہ کے صوبے میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی برقرار رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سگریٹ نوشی کے برے اثرات سب کو معلوم ہونے چاہیے ۔انہوں نے طالب علموں سے خاص طور پر کہا کہ وہ اس کے نشے سے دوررہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہا ر تمباکو نوشی کے برے اثرات بارے منعقد کی جانے والی تین روزہ تقریب سے کیا۔

متعلقہ عنوان :