کراچی میں آپریشن تیز،9ملزمان گرفتار کرلئے گئے

ہفتہ 30 اپریل 2016 17:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) کراچی میں بھی قانون نافذ کرنے والوں نے آپریشن تیز کردیا ہے۔ شہرقائد سے نوملزمان گرفتار کرلئے،کھوکھراپار سے گرفتار کیا جانے والا ملزم پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ہے جبکہ صفورا کے قریب کی گئی کاروائی میں جعلی ادویات کی سپلائی کرنے والے ملزمان کو پکڑ لیا گیا۔

(جاری ہے)

کراچی میں قانون نافذ کرنے والوں کی متعدد کارروائیاں،عثمان آباد میں سیکیورٹی اہلکاروں نے چھاپہ مارا اور پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ذرائع کے مطابق ملزمان میں عمران اور پپو سمیت تین سرکاری ملازمین شامل ہیں، تمام افراد کو مختلف جرائم میں ملوث پر گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کھوکھراپار پولیس نے پولیس اہلکار ملک خان کے قتل میں ملوث مفرور ملزم کو گرفتارکرلیا، جس کاایک ساتھی فیروز اسی کیس میں گرفتار ہے جبکہ ملزم کے دو ساتھی جنیدعرف بلڈوگ اورفراز مفرور ہیں۔ادھر کرائم برانچ پولیس نے صفورا چورنگی کے قریب کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان چھوٹے علاقوں میں جعلی اور زائد المعیاد ادوایات سپلائی کیا کرتے تھے ملزمان کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع فیکٹری سے ادویات شہر میں سپلائی کیا کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :