کراچی، عذیر بلوچ کے تمام مقدمات سینٹرل جیل میں قائم عدالت میں چلانے کا فیصلہ

عذیر بلوچ کیخلاف 57مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں ،54مقدمات میں اشتہاری قرار دیا جا چکا

ہفتہ 30 اپریل 2016 17:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) لیاری گینگ وار کے سربراہ عذیر بلوچ کے تمام مقدمات سینٹرل جیل میں قائم عدالت میں چلانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔سندھ حکومت نے لیاری گینگ وار کے سربراہ عذیر بلوچ کے تمام مقدمات ایک ہی عدالت میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ سندھ نے 14 مقدمات کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے جبکہ دیگر مقدمات کے بارے میں جلد نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا ۔ عذیر بلوچ کے تمام مقدمات کی سماعت سینٹرل جیل کراچی میں قائم عدالت میں ہو گی۔ عذیر بلوچ کے خلاف 57 مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ وہ 54 مقدمات میں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :