’’را" کے پاکستانی سہولت کاروں کا سراغ مل گیا،کراچی میں منظم نیٹ ورک کا انکشاف

ہفتہ 30 اپریل 2016 17:31

’’را" کے پاکستانی سہولت کاروں کا سراغ مل گیا،کراچی میں منظم نیٹ ورک ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسر کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد سیکیورٹی ادارے نے ’’را‘‘کے ایجنٹوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘کے پاکستانی سہولت کاروں کا سراغ بھی لگالیاہے، کراچی میں منظم نیٹ ورک کا انکشاف ہواہے۔

کراچی کے حالات خراب کرنے میں محمود صدیقی اور خلیل بہرامی نامی شہری ملوث ہیں، دونوں کی تصاویرمنظرعام پر آگئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘پاکستان میں کس طرح آپریٹ کرتی ہے؟ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستانی سہولت کاروں کا سراغ لگا لیا ہے،گرفتاریوں سے بچنے کے لیے محمود صدیقی ملائیشیا اور خلیل بہرامی ساؤتھ افریقہ سے بھارت منتقل ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق محمود صدیقی اور خلیل بہرامی کراچی میں دہشت گردی کراتے ہیں، کراچی کے حالات خراب کرنے میں ’’را‘‘محمود صدیقی اور خلیل بہرامی کو استعمال کرتی ہے ۔ خلیل بہرامی اورمحمود صدیقی کا کراچی میں منظم نیٹ ورک موجود ہے ۔حساس ادارے نے محمود صدیقی اور خلیل بہرامی کی قانونی دستاویزات بھی حاصل کر لی ہیں ، ’’را‘‘پہلے ملائیشیا اور ساؤتھ افریقہ سے پاکستان میں آپریٹ کرتی تھی ۔۔ چند ہفتے قبل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں سے را کے پانچ ایجنٹوں کو گرفتار کر کے جدید اسلحہ برآمد کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :